پنجاب حکومت کا قبضہ گروپوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع

باقاعدگی سے کرایہ ادا کرتے ہیں اس لیے دکانیں گرانا زیادتی ہے، دکاندار


ویب ڈیسک October 02, 2018
تجاوزات کے خلاف آپریشن میں انتظامیہ کومزاحمت کا سامنا کرنا پڑا: فوٹو: اسکرین گریب

جوہرٹاؤن اورانارکلی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں منشا بم کے قبضے سے اربوں روپے مالیت کے 73 پلاٹس وا گزارکرالیے۔

لاہورمیں ضلعی انتظامیہ ایل ڈی اے نے قبضہ مافیا اورتجاوازت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جوہرٹاؤن اورانارکلی میں آپریشن کلین اپ کیا اورمنشا بم کے قبضے سے اربوں روپے مالیت کے 73 پلاٹس وا گزارکرالیے جن میں سے 34 پلاٹس ایل ڈی اے کی اپنی ملکیت ہیں۔

تجاوزات کے خلاف آپریشن میں انتظامیہ کومزاحمت کا سامنا کرنا پڑا اوراس دوران دکانداروں اورعملے کے درمیان جھرپیں بھی دیکھنے میں آئیں۔ اس متعلق دکانداروں کا کہنا تھا کہ وہ باقاعدگی سے کرایہ ادا کرتے ہیں اس لیے دکانیں گرانا زیادتی ہے۔

ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران اور ڈی سی انوارالحق اینکروچمنٹ کے خلاف آپریشن کی نگرانی کرتے رہے۔ اسی دوران وزیرہاؤسنگ میاں محمودالرشید بھی آپریشن کا جائزہ لینے پہنچے اورمنشا بم کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا اعلان کیا۔

مقبول خبریں