بہار کالونی ڈیمالیشن عملے پر بلڈرز مافیا کا حملہ 3اہلکار زخمی

واقعے کا مقدمہ درج، منظورقادرنے واقعے کانوٹس لیتے ہوئے حکام سے رابطہ کرلیا.


Staff Reporter June 08, 2013
غیر قانونی تعمیرات کے خلاف مہم کے دوران گلشن اقبال بلاک 7 میں منہدم کیا گیا مکان فوٹو : ایکسپریس

FAISALABAD: بہار کالونی میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ڈیمالیشن عملے پربلڈرز مافیانے حملہ کرکے عملے کے 3 اہلکاروں کوشدیدزخمی کردیا۔

واقع کی ایف آر درج کرلی گئی، ڈائریکٹرجنرل منظورقادرنے واقعے کاسختی سے نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ حکام سے رابطہ کرلیا، ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہر کے دیگرعلاقوں میں غیرقانونی تعمیرات کو منہدم وسربمہرکردیا، تفصیلات کے مطابق ایس بی سی اے کے انہدامی عملے کی جانب سے جمشید ٹائون کے علاقے میں پلاٹ نمبر 8/4 بہار کالونی پر غیرقانونی تیسری منزل کے خلاف انہدامی عمل کے دوران بلڈرز مافیااور اس کے کارندوں کی جانب سے آتشی اسلحے کے زور پر زبردستی انہدامی کارروائی کی روکنے کی کوشش کے دوران سرکاری عملے کوڈنڈوں ،سریوں اور پتھرائو سے زدوکوب کیاگیا۔



جس کی وجہ سے عملے کے3 ارکان کو شدید چوٹیں آئیں ،تشدد کی اس کارروائی کے دوران علاقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر یرغمال عملے کو وہاں سے نکالااور زخمیوں کومقامی اسپتال پہنچانے میںمدد دی،زخمیوں کے علاج معالجے کی کارروائی سمیت ملوث افراد کے خلاف علاقہ تھانے میں ایف آئی آر نمبر192/2013درج کرادی گئی ہے،علاوہ ازیں ڈیمالیشن ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی تعمیرات کیخلاف کاروائی میں گلشن اقبال ٹاؤن میںپلاٹ نمبر E-144 بلاک 7کے گراؤنڈ اور پہلی منزل کی لازمی کھلی جگہ پر آرسی سی چھت کو منہدم کردیاگیا،گلبرگ ٹاؤن کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 2 پلاٹ نمبر R-367پر تیسری منزل کی چھت وپارٹیشن دیواروں،

پلاٹ نمبر R-313 تیسری منز ل کی پارٹیشن دیواروںسمیت پلاٹ نمبر R-646 بلاک 2کی تیسری منزل پر پریکاسٹ کمروں کی تعمیرات کو منہدم کردیاگیا،دریں اثناء لیاقت آباد ٹاؤن پلاٹ نمبر1/2 بلاک 4-E ناظم آباد پر دوسری منزل کی آرسی سی چھت اور نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں پلاٹ نمبرA-41بلاک 15A/5بفرزون پر گراؤنڈ اور پہلی منزل کی آرسی سی چھت کو منہدم کردیاگیا،مزید براں جمشید ٹاؤن میں پلاٹ نمبر54&55جمشید روڈ کی پہلی منزل کی تعمیرات کیلیے نصب شیٹرنگ سمیت گراؤنڈفلور پر غیرقانونی دکانوں کو منہدم کردیااورپلاٹ نمبر 8/4بہار کالونی پر تیسری منزل پر انہدامی کاروائی جاری ہے، صدرٹاؤن میں پلاٹ نمبرD-40/1بلاک 4اسکیم 5کلفٹن پرنقشے کی منظوری کے بغیرغیرقانونی دوسری منزل کو سربمہرکردیاگیا۔

مقبول خبریں