چینی سرمایہ کار ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہشمند

منصوبہ آ ب رسانی K-iv کے ابتدائی ایم او یو پر دستخط ہو نے کے بعد چینی کمپنی کے انجینئرز اور فنی ماہرین کراچی آئیں گے.


Staff Reporter June 08, 2013
پروجیکٹ کی تکمیل سے کراچی کو400ایم جی ڈی پانی فراہم ہوگا،معاہدہ حکومتی سطح پرکیاجائیگا،ایم ڈی واٹر بورڈکی وفد سے ملاقات فوٹو: فائل

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے عظیم ترمنصوبہ آ ب رسانی K-iv میں سر مایہ کاری میں دلچسپی کا اظہارکر نے والی چین کی معروف کمپنی چائنا انٹرنیشنل واٹراینڈ الیکٹرک کارپوریشن کے وفد نے جس میںجنرل منیجر اورسینئر انجینئر یان زنڈے کمپنی کے پاکستان میں جنرل منیجر لی ذلی پاکستان شامل تھے۔

منیجنگ ڈائریکٹرکراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ مصباح الدین فرید سے ملاقات کی،سی او ای کے وفد نے واٹر بورڈ کے افسران کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی کمپنی پاکستان میں تعلیم ، صحت ، ڈیمز سمیت متعدد منصوبوں پر کام کررہی ہے،جبکہ حکومت چین اور سرمایہ کار کمپنیاں پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کر نے کی خواہشمند ہیں ، انھوں نے کہا کہ فراہمی آب کا منصوبہ ان کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس منصوبے کی تفصیلات اور پی سی ون کے حصول اور ابتدائی ایم او یو پر دستخط ہو نے کے بعد کمپنی کے انجینئرز اور فنی ماہرین کراچی آئیں گے اور اس منصوبے پر عملی پیش رفت ہوگی۔



ایم ڈی واٹر بورڈ نے منصوبے کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس پروجیکٹ کا ابتدائی کام ای سی این ای سی اور حکومت سے منظوری کے بعد شروع کردیا گیا ہے، یہ منصوبہ نہ صرف کراچی بلکہ پاکستان کے لیے اہمیت کا حامل ہے، اس کی تکمیل سے کراچی کو 400 ایم جی ڈی پانی فراہم ہوگا جبکہ 1200کیوسک پانی اضافی میسر آسکے گا ، ایم ڈی واٹر بورڈ نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے صرف کراچی ہی نہیں بلکہ پاکستان کی معاشی ، صنعتی و تجارتی صورتحال پر مثبت ا ثرات مرتب ہوں گے، انھوں نے کہا کہ یہ معاہدہ حکومتی سطح پر ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں