نیب کی سعد رفیق اور سلمان رفیق کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

ویب ڈیسک  جمعـء 5 اکتوبر 2018
نیب کی جانب سے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں مبینہ فراڈ کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں (فوٹو: فائل)

نیب کی جانب سے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں مبینہ فراڈ کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں (فوٹو: فائل)

 لاہور: نیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی۔

ذرائع کے مطابق پیراگون اسکینڈل کی تفتیش کے لیے نیب نے وزارت داخلہ کو خط لکھ کر خواجہ برادرز کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے تاکہ خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کیس کی تفتیش کے دوران ملک سے باہر نہ جاسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیرا گون ہاؤسنگ اسکینڈل؛ نیب کی سعد رفیق سے ڈھائی گھنٹے پوچھ گچھ

نیب کی جانب سے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں مبینہ فراڈ کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اس سلسلے میں نیب نے خواجہ برادرز کو 16 اگست کو طلب کررکھا ہے۔ نیب لاہور نے خواجہ برادرز کو 14 اکتوبر کو طلب کیا تھا تاہم خواجہ سعد رفیق  نے درخواست کی تھی کہ وہ 14 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں مصروفیت کے باعث پیش نہیں ہوسکتے جس پر پیشی کی تاریخ تبدیل کردی گئی تھی۔

واضح رہے کہ قبل ازیں بھی خواجہ برادرز نیب لاہور کے سامنے پیش ہوچکے ہیں اور ان سے پیراگون سوسائٹی میں مبینہ فراڈ کے حوالے سے تفتیش کی گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔