- بھارت: شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
- آئی ایم ایف نے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
- پاکستان، آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کیلیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا، آصف زرداری
- کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
- لاہور: گندم کی خریداری نہ ہونے پر احتجاج کرنے والے کسان گرفتار
- اسلام آباد میں غیرملکی خاتون سیاح کو لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار
- کراچی پولیس کا اغوا برائے تاوان کا ایک اور کیس سامنے آگیا
- اے ایس پی شہر بانو نقوی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل
- انتخابی نتائج کیخلاف جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان
- ضلع خیبر: سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
- وکیل کے قتل میں مطلوب خطرناک اشتہاری آذربائیجان سے گرفتار
- ملکی معیشت میں بہتری کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے جارہے ہیں، وزیراعظم
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
- کراچی میں گرمی کی لہر برقرار، منگل کو پارہ 40 تک جانے کا امکان
- سعودی عرب میں لڑکی کو ہراساں کرنے پر بھارتی شہری گرفتار
- رجب طیب اردوان پاکستان کے سچے اور مخلص دوست ہیں، صدر مملکت
- کراچی: او اور اے لیول امتحانات میں بدترین بد انتظامی سے ہزاروں طلبہ اذیت کا شکار
- عجیب و غریب ڈیزائن کی حامل گاڑیاں
- سرجری سے انکاری معمر افراد کیلئے انتباہ
- صوتی آلودگی کے پرندوں پر مرتب ہونے والے سنگین اثرات
ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر احمد شہزاد پر4 ماہ کی پابندی عائد
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے مثبت ڈوپ ٹیسٹ کا شکار ہونے والے اوپنر احمد شہزاد پر 4 ماہ کی پابندی عائد کردی۔
پی سی بی نے مثبت ڈوپ ٹیسٹ کیس میں قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد پر 4 ماہ کی پابندی عائد کردی ہے اور اس کا اطلاق 10 جولائی 2018 سے ہوگا۔
ڈوپ ٹیسٹ کے لئے احمد شہزاد کا یورین سیمپل رواں سال 3 مئی کو فیصل آباد میں پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے دوران لیا گیا تھا، نتیجہ مثبت آنے پر ریویو بورڈ نے بھی تصدیق کردی تھی کہ اوپنر نے ممنوعہ دوا کا استعمال کیا، پی سی بی نے انہیں 10 جولائی کو چارج شیٹ جاری کرتے ہوئے ہر قسم کی کرکٹ سے معطل کرکے جواب طلب کرلیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں :قومی کرکٹر احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا
احمد شہزاد کو بی سیمپل کا ٹیسٹ کرانے کے لئے 18 جولائی تک بورڈ سے رجوع کرنا تھا لیکن انہوں نے اس حوالے سے رابطہ نہیں کیا، پھر اپنا کیس لڑنے کے لئے بطور وکیل بابراعوان کی خدمات حاصل کرلیں۔ بعد ازاں انہوں نے قانونی جنگ نہ لڑنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔
بورڈ کا فیصلہ قبول،ڈوپنگ کیس میں سزا ایک سبق ہے، احمد شہزاد
احمد شہزاد نے ڈوپنگ کیس میں سزا کو ایک سبق قرار دے دیا،اوپنر نے کہا کہ میں پی سی بی کے فیصلے کو قبول کرتا ہوں، غلطی سے ممنوعہ دوا استعمال کرلی تھی، ایک تجربہ کار کرکٹر ہونے کے ناطے مجھے اس طرح کی غفلت کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے تھا، میں11نومبر کو کرکٹ میں واپسی کیلیے پُر عزم ہوں۔احمد شہزاد نے کہا کہ پابندی کی سزا نہ صرف میرے بلکہ دیگر ساتھی کرکٹرز کیلیے بھی ایک سبق ہے،میںکم بیک کیلیے پُر عزم اور دعاؤں کا طلبگار ہوں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔