نوجوان بیٹسمین کو انڈور کرکٹ میں ایک اسٹروک پر 7 لاکھ ڈالر دینا پڑ گئے

اسکاٹ وائٹ انڈور کرکٹ کھیل رہا تھا کہ ایک زوردار شاٹ پر گیند اولپمک جمناسٹ نیوبی ریڈنگ کی آنکھ پر لگی۔


Sports Desk October 06, 2018
اسکاٹ وائٹ انڈور کرکٹ کھیل رہا تھا کہ ایک زوردار شاٹ پر گیند اولپمک جمناسٹ نیوبی ریڈنگ کی آنکھ پر لگی۔ فوٹو : فائل

نوجوان بیٹسمین کو ایک اسٹروک 7 لاکھ ڈالر میں پڑ گیا۔

جنوری 2014 میں اسکاٹ وائٹ انڈور کرکٹ کھیل رہا تھا کہ ایک زوردار شاٹ پر گیند قریب ہی صفائی میں مصروف اُبھرتی ہوئی اولپمک جمناسٹ نیوبی ریڈنگ کی آنکھ پر لگی، اس کی نظر مستقل طور پر خراب ہوگئی جب کہ آپریشن کرانے کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

دوسری جانب نیو ساؤتھ ویلز کی ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج نے اسکاٹ وائٹ کو حکم دیا کہ وہ نیوبی کو 7لاکھ ڈالر کی رقم ادا کرے۔

مقبول خبریں