سیکیورٹی ادارے گینگ وار کے دہشت گردوں کو لگام دیں الطاف حسین

کسی کے پارٹی چھوڑکر جانے سے تحریک اور کاررواں پر کوئی اثر نہیں پڑتا, الطاف حسین


Staff Reporter June 09, 2013
کسی کے پارٹی چھوڑکر جانے سے تحریک اور کاررواں پر کوئی اثر نہیں پڑتا, الطاف حسین فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے شہد ا کا خون کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے کینگ وار کے دہشت گردوں کو لگام دیں، میں نے ہلکا سے بھی اشارہ کردیا تو ساراسیلاب گینگ وار کی کمین گاہوں کی طرف ہوگا۔ پاکستان ہر زبان بولنے والے کا ملک ہے، ہمارے خلاف ہمیشہ منفی پروپیگنڈہ کیا گیا۔کراچی منی پاکستان ہے اور منی پاکستان نے ایم کیوایم کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس128پر ایم کیوایم کے امیدوار کی کامیابی پر نائن زیر و پرجمع ہونیو الے کارکنا ن سے لند ن سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ایم کیوایم کے کارکنا ن نے زبردست جشن منایا ۔ الطاف حسین نے کہا کہ میں نے کبھی یہ دعویٰ نہیں کیا کہ کراچی اردو بولنے والو ں کا شہر ہے، کراچی سب کا شہر ہے۔ ن لیگ کرپشن ،لوٹ مار کا خاتمہ کرے ایم کیوایم اسکا غیر مشروط طور پر ساتھ دیگی ۔

سند ھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 128پر کامیابی شہد اء کی قربانیوں کا ثمر ہے کسی کے پارٹی چھوڑکر جانے سے تحریک اور کاررواں پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ الطاف حسین نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت کاغیر مشروط طور پر ساتھ دیں گے، ن لیگ سب جماعتوں کے ساتھ برابری کا سلوک کرے۔ پی ایس 128پر کامیابی کی خوشی دیگر خوشیوں سے بڑی ہے، ساتھیوں نے ثابت کردیا کی کسی کے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا سندھ اسمبلی کے موجودہ حلقے میں پنجابی ،سرائیکی ،پختون،سندھی ،ہزارے وال اوردیگر قومیت کے لوگ آباد ہیں۔ انھوں نے بھی آج ایم کیوایم کے حق میں ووٹ دے دیا ہے ۔

ایم کیوایم تما م زبانیں بولنے والوں کی نمائیندہ جماعت ہے تقریریں سب کرلیتے ہیں، خدمت کرکے کوئی دکھائے۔ گزشتہ دنوں مجھے جو شکایت ملیں، اس پر میں نے جو فیصلہ کیا وہ فیصلہ کوئی نہیں کرسکتا ،کوئی اور ہوتا تو ڈرتا۔ میں نے رابطہ کمیٹی لندن ،پاکستان،کراچی تنظیمی کمیٹی ختم کردی جس پر مجھے کہا گیا کہ اب پارٹی کو کیسے چلاؤ گے؟ میں تو میں نے کہا اللہ نے جس نے اب تک پارٹی کو چلایا ہے، اسی طرح اب بھی پارٹی چلے گے۔ نئی تنظیمی کمیٹی کے بعد الیکشن بھی آیا اور اس میں ہم نے کامیابی حاصل کی شہید ساتھیوں کی قربانیوں کو میں سلام پیش کرتا ہوں۔اور الطاف حسین خون کے دریا عبورکرتا آیا ہے پہلے کہا تھا جتنی چاہئے حلقہ بندیاں کرلو، مائیں بہنیں ،بھائی الطاف حسین کے ساتھ ہیں۔

فخرو بھائی نے8 سے10 با رکہا کہ حلقہ بندیاں نہیں ہوسکتی مگر پھر اچانک ایک فیصلہ ایک حکم آیا اور حلقہ بندیا ں کرادی گئیں۔ انھوں نے کہا کہ مجھے خود پر لگنے والے کفر کے فتووں کی فکر نہیں میں صرف اللہ کو جواب دہ ہوں۔ اس موقع پر الطاف حسین نے تما م علمائے کرام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں ان سے انتہائی ادب سے کہتا ہوں کہ مجھ پر کفر کے فتوے لگانا چھوڑ دیں، ہم کلمہ طیبہ کے مانے والے ہیں اور نبی کریم ﷺ کو آخری نبی مانتے ہیں اور انکی سیر ت پر عمل کرتے ہیں کوئی ہمیں اسلا م نہ سکھائے ،تمام مسالک اور فرقے کے لوگ میرے جسم ہیں۔انھوں نے کہا مہاجر قومی موومنٹ کو متحدہ قومی موومنٹ بنانے میں دن رات ایک کیا،غریب عوام کو حقوق دلوانا ہمیشہ ایم کیوایم کی ترجیح رہی ہے۔

میں قانون نافذ کرنے والوں کو کہتا ہوں کہ دہشت گردوں کو لگا م دیں تو بہتر ہے میں نہیں چاہتا کہ میرے ساتھیوں کو وہ کرنا پڑے جو لوگوں کو اپنی حفاظت کے لیے کرنا پڑتتا ہے۔میں فخرو بھائی سے این اے 250پر دوبارہ الیکشن کا مطالبہ تو نہیں کروں گا ،ہم سیٹ پر مرنے والے نہیں ۔ اگلے انتخابات میں یہاں پر جیت کا دعویٰ کرنے والوں کا نام وہ نشان نہیں ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ الطاف حسین پر بندوق کی نوک پر ووٹ لینے کا الزام لگانے والے آج کے ضمنی الیکشن کے بعد الزام لگانے والے جواب دیں۔ تقریریں اور دعویٰ کرنا تو بہت آسان ہے، کراچی میں امن کرکے کوئی دکھائے ۔ایم کیوایم بلاتفریق خدمت پر یقین رکھتی ہے۔