خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے سے سے مزید 50 شخصیات کو سول ایوارڈز کیلئے سفارشات وفاق کو ارسال کردیں جس میں آئی جی خیبرپختونخوا ہلال شجاعت، سی سی پی او پشاور کو تمغہ شجاعت دینے کی سفارش کی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق رواں برس سول ایوارڈز کیلئے خیبر پختونخوا کو نظر انداز کرنے پر شدید تنقید کے بعد وفاق نے خیبر پختونخوا سے مزید نام مانگے جس پر خیبر پختونخوا حکومت نے پاکستان سول ایوارڈز کیلئے صوبے سے تعلق رکھنے والی 50 شخصیات کے نام ارسال کردیے۔
ان ناموں میں 28 افراد کیلئے گیلنٹری ایوارڈز جبکہ 22 شخصیات کیلئے سول ایوارڈز کی سفارش کی گئی ہے۔
خیبر پختونخوا کے محکمہ انتظامیہ کے کابینہ ونگ کی جانب سے تمام نامزد افراد کے نام اور مجوزہ اعزازات کابینہ ڈویژن اسلام آباد کو بھجوائے گئے ہیں۔
مراسلے کے مطابق گیلنٹری ایوارڈز کی فہرست میں آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کیلئے ہلال شجاعت، نشان امتیاز، سابق ایس پی ہنگو شہید اسد زبیر اور سابق ڈی ایس پی ہنگو شہید محمد دیار خان کیلئے ستارہ شجاعت جبکہ ایس ڈی پی او فقیر آباد پشاور اعجاز نبی سمیت متعدد شہدا و پولیس اہلکاروں کیلئے تمغہ شجاعت کی سفارش کی گئی ہے۔
گیلنٹری ایوارڈز کیلئے تجویز کردہ دیگر ناموں میں ایف سی اہلکار شہید جہانگیر خان ، ایف سی اہلکار شہید شاہد اللہ ، شہید محمد عارف نمبر ایف سی، شہید ثنا اللہ خان ایل ایچ سی، شہید جاوید اقبال انسپکٹر، شہید ولی محمد ایل ایچ سی، شہید قاسم علی ،شہید امتیاز خان ، شہید کفایت اللہ ، شہید ثناءاللہ ،شہید عبدالصمد ،شہید عبدالسعید ، شہید شعبان علی اورشہید مدثر حسین کو تمغہ شجاعت دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
گیلنٹری ایوارڈز کی فہرست میں مزید شہید ندیم شاہ نمبر ڈرائیور کیلئے تمغہ شجاعت، سابق ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان عصمت اللہ کیلئے تمغہ جرات، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لکی مروت حبیب اللہ وزیر، اے ڈی سی جنرل بونیر قیصر خان، سابق اے ڈی سی ایف اینڈ پی جنوبی وزیرستان اپر اور موجودہ ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ زاہد یونس، اے آئی جی لاجسٹکس سی پی او و سابق ڈی پی او ہنگو محمد خالد خان، سابق ڈی پی او بنوں سلیم عباس کلاچی، سی سی پی او پشاورڈاکٹر میاں سعید احمد، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز پشاور عباس مجیدخان مروت اور دم ساز خان کیلئے تمغہ شجاعت کی سفارش کی گئی ہے۔
سول ایوارڈز کیلئے سفارش کردہ 22 شخصیات میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل خیبر پختونخوا محمد عابد مجید کیلئے ہلال امتیاز، ایڈیشنل آئی جی ہیڈکوارٹرز عباس احسن کیلئے ہلال امتیاز، ڈی آئی جی سیف سٹیز پراجیکٹ اعجاز احمد کیلئے ستارہ امتیاز، کمشنر کوہاٹ ڈویژن معتصم باللہ شاہ، کمشنر بنوں ڈویژن خالد محمود، ڈی جی گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد فواد، وزیراعلیٰ کے پی ایس او زبیر احمد نیازی، سابق ڈپٹی کمشنر لوئر دیر محمد عارف، سابق ڈپٹی کمشنر ڈی آئی خان عبدالناصر خان، سابق ڈی جی ریسکیو 1122 محمد طیب عبداللہ، ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان، اے آئی جی فنانس اینڈ پروکیورمنٹ محمد علیم جان، ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر کے پی سیف سٹیز پراجیکٹ نوید گل، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی کے پی سیف سٹیز پراجیکٹ نعمان رفیع، پی ایم ایس اے ڈی سی ڈائر اپر ڈاکٹر صادق علی اور پی ایم ایس بی ایس-20 محمد خالد کیلئے تمغہ امتیاز کی سفارش کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ ایس ایس پی/کمانڈنٹ ای پی ٹی سی نوشہرہ شاہیب حسین کیلئے ستارہ امتیاز تجویز کیا گیا ہے۔ فہرست میں سیکرٹری ابتدائی و ثانوی تعلیم محکمہ محمد خالد، سابق ڈپٹی کمشنر بونیر وموجودہ جنرل منیجر ایف ڈی سی کاشف قیوم ، ڈپٹی کمشنر بنوں محمد فہیم ، ڈپٹی کمشنر کرم اشفاق خان ، سابق ڈپٹی کمشنر خیبر بلال شاہد راؤ اور ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد ہاشم عظیم کو تمغہ امتیاز دینے کی سفارش کی گئی ہے۔