آلوک ناتھ نے خاتون پروڈیوسر سے زیادتی کا الزام  مسترد کردیا

زیادتی کے الزام میں لوگ صرف خواتین کی بات ہی سنتے ہیں کیونکہ انہیں کمزور مانا جاتا ہے، آلوک ناتھ


ویب ڈیسک October 09, 2018
میں خود پر لگے الزامات کی تردید کرتاہوں نہ تصدیق، اداکار آلوک ناتھ فوٹو:فائل

بھارتی فلموں میں سنسکاری بابوجی کا کردار ادا کرنے والے اداکار آلوک ناتھ نے بھارتی پروڈیوسر کے ساتھ زیادتی کے الزامات کو مسترد کردیا۔

حال ہی میں اداکار آلوک ناتھ پر پروڈیوسر ونتانندا کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات پر پوری بالی ووڈ انڈسٹری دنگ رہ گئی تاہم اداکار آلوک ناتھ نے خود پر لگے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان الزامات کی نہ تو تردید کرتے ہیں اورنہ ہی تصدیق کرتے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سنسکاری بابوجی آلوک ناتھ پر زیادتی کا الزام

آلوک ناتھ نے مزید کہا کہ ونتانندا کے ساتھ زیادتی ہوئی ہوگی لیکن یہ سب میں نے نہیں کسی اور نے کیا، لوگ اس طرح کے واقعات میں صرف خواتین کی بات ہی سنتے ہیں کیونکہ انہیں کمزور مانا جاتا ہے۔

دوسری جانب خاتون پروڈیوسر کی جانب سے آلوک ناتھ پر لگائے گئے الزامات کے ردعمل میں فلم ایسوسی ایشن تنظیم سینے اینڈ ٹی وی آرٹسٹ ایسوسی ایشن(سینٹا) کے رکن سوشانت سنگھ نے متاثرہ خاتون سے معافی مانگتے ہوئے آلوک ناتھ کو شوکاز نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔