سندھ میں گورنر کیلیے ممتاز بھٹو مشاہد اللہ اور ممنون حسین کے نام سامنے آگئے

پنجاب کیلیے سینیٹر رفیق رجوانہ، سینیٹر جعفر اقبال کے نام زیر غور ہیں۔


ممتاز بھٹو، مشاہد اللہ اور ممنون حسین فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کی حکومت نے سندھ، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں نئے گورنروں کے تقرر کیلیے مختلف ناموں پر غور شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ کے نئے گورنر کیلیے ن لیگ کے سینیٹر مشاہد اللہ خان، ماضی میں گورنر سندھ کی ذمے داریاں نبھانے والے ممنون حسین اور سندھ کی سیاست میں نمایاں رہنے والے اور حال ہی میں ن لیگ میں شمولیت اختیار کرنے واے سردار ممتاز بھٹو کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔ خیبرپختونخوا کیلیے سردار مہتاب عباسی اور ظفر اقبال جھگڑا کے ناموں پر مشاورت ہورہی ہے، دونوں ن لیگ کے پرانے کارکن ہیں۔ پنجاب کیلیے سینیٹر رفیق رجوانہ، سینیٹر جعفر اقبال کے نام زیر غور ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں