پاورپراجیکٹ کیس سابق وفاقی وزیر بابراعوان اورسیکرٹری قانون کو نوٹسجواب طلب

ملکی خزانے کو113 ارب روپے سالانہ نقصان ہوا تاخیر کے ذمہ داروں کا تعین ہونا چاہیئے، خواجہ آصف


ویب ڈیسک June 10, 2013
ملکی خزانے کو113 ارب روپے سالانہ نقصان ہوا تاخیر کے ذمہ داروں کا تعین ہونا چاہیئے، خواجہ آصف فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے نندی پور چیچوکی ملیہ پاور پراجیکٹ کیس کی سماعت کے موقع پر سابق سیکریٹری قانون مسعود چشتی اور سابق وفاقی وزیر بابر اعوان کو نوٹس جاری کردیئے۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے خواجہ آصف کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت سیکریٹری خزانہ وقار مسعود نے بتایا کہ بینکوں نے منصوبے کے لیے بل آف لینڈنگ جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے تاہم لاگت بڑھنے پر وزارت پانی و بجلی ایکنک سے منظوری لے گی، جس پر جسٹس اعجاز چوہدری نےکہا کہ اتنا عرصہ کچھ نہیں ہوا اور اب 2 دن میں سارا کام ہو گیا۔

اس موقع پر خواجہ آصف نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملکی خزانے کو113 ارب روپے سالانہ نقصان ہوا تاخیر کے ذمہ داروں کا تعین ہونا چاہیئے، جواب میں سینئر جوائنٹ سیکریٹری قانون ریاض محمود نے عدالت میں جواب جمع کراتے ہوئے کہا کہ سابق وفاقی وزیر بابر اعوان کا دور ڈروانا خواب تھا ، عدالت نے کیس کی سماعت 10 روز کے لیے ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں