توقیرصادق کیس راجا پرویز نے نیب کو بیان ریکارڈکرادیا

یوسف رضاگیلانی پیش نہیں ہوئے دوبارہ نوٹس جاری کیے جائیں گے، ترجمان نیب


Numainda Express June 11, 2013
سابق وزیر اعظم نے ڈھائی گھنٹے تک احتساب بیورو کی تفتیشی ٹیم کا سامنا کیا فوٹو: فائل

توقیر صادق مبینہ کرپشن کیس میں سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے احتساب بیوروکی تفتیشی ٹیم کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا جبکہ سید یوسف رضا گیلانی نیب کی ٹیم کے ساامنے بیان ریکارڈ کرانے پیش نہیں ہوئے۔

نیب نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے دوبارہ نوٹس جاری کیے جائیں گے۔ نیب ترجمان راولپنڈی محمد بلال نے تصدیق کی ہے کہ سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف پیر کو نیب راولپنڈی آفس آئے اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا جبکہ سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نہیں آئے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف پیر کو نیب راولپنڈی آفس میں انویسٹی گیشن ٹیم کے سوالات کے جوابات دیتے رہے اور ڈھائی گھنٹے تک نیب کے ریجنل آفس میں رہے۔



ذرائع کے مطابق انھوں نے اس بات کی تردید کی کہ انھوں نے بطور وزیر اعظم توقیر صادق کو ایسے احکام نہیں دیے جو خلاف قانون تھے تاہم نیب کی ٹیم نے ان سے بیان ریکارڈ کرنے کے بعد کہا کہ اگر ان کو انویسٹی گیشن کے مرحلے میں مزید بیان ریکارڈ کرنے کی ضرورت پیش آئی تو دوبارہ طلب کریں

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں