- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
- پنجاب کا ضمنی الیکشن طے شدہ تھا جس میں ڈبے پہلے سے بھرے ہوئے تھے، عمران خان
- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
- کراچی پورٹ کے بلک ٹرمینل اور 10برتھوں کی لیز سے آمدن کا آغاز
- اختلافی تحاریر میں اصلاح اور تجاویز بھی دیجیے
- عوام کو قومی اسمبلی میں پٹیشن دائر کرنیکی اجازت، پیپلز پارٹی بل لانے کیلیے تیار
- ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو واپس کیوں لایا گیا؟ جواب آپکے سامنے ہے! سلمان بٹ کا طنز
- آئی ایم ایف کے وزیراعظم آفس افسروں کو 4 اضافی تنخواہوں، 24 ارب کی ضمنی گرانٹ پر اعتراضات
- وقت بدل رہا ہے۔۔۔ آپ بھی بدل جائیے!
سعودی حکومت جمال خشوگی کے قتل میں ملوث ہوئی تو سزا دیں گے، ٹرمپ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے استنبول کے سعودی قونصل خانے میں صحافی جمال خشوگی کی گمشدگی پر سعودی عرب کو نتائج بھگتنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر صحافی کو قتل کرنے میں سعودی حکومت کا ہاتھ ہوا تو اسے سزا دی جائے گی۔
امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ خشوگی کے حوالے سے حقائق اور صداقت کا کھوج لگائیں گے اور تحقیقات کے ذریعے اس معاملے کی تہہ تک جائیں گے۔
امریکی صدر نے کہا کہ اب تک سعودی حکومت نے صحافی کی گمشدگی میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے تاہم ریاض حکومت اگر صحافی کے قتل میں ملوث پائی گئی تو سزا ناگزیر ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے جمال خشوگی کو لاپتا کرنے سے متعلق الزامات کو بے بنیاد قرار دیدیا
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ معاملہ اس لیے خصوصی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ’ خشوگی ایک صحافی تھا‘ اب وقت آنے پر دیکھیں گے کہ کون سے آپشنز استعمال کیے جائیں اور کونسی پابندیاں عائد کی جائیں۔
دوسری جانب سعودی وزیر داخلہ نے جمال خشوگی کی گمشدگی میں سعودی حکومت کے ملوث ہونے کے الزامات کو بے بنیاد اور قابل مذمت قرار دیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔