بجٹ میں عوام کو روز مرہ کی بنیادی اشیا پر ریلیف دیا جائے ثروت اعجاز

روز مرہ کی اشیا پر ٹیکس ختم کرکے بجلی، پٹرول، گیس، آٹا، دال، چینی، چاول اور دیگر اشیا پر بجٹ میں ریلیف دیاجائے


Staff Reporter June 12, 2013
روز مرہ کی اشیا پر ٹیکس ختم کرکے بجلی، پٹرول، گیس، آٹا، دال، چینی، چاول اور دیگر اشیا پر بجٹ میں ریلیف دیاجائے فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ نئی جمہوری حکومت عوام دوست بجٹ بنانے کیلیے ہرممکن کوششیں کرے۔

عوام کے استعمال میں آنے والی بنیادی روز مرہ کی اشیا پر ٹیکس ختم کرکے بجلی، پٹرول، گیس، آٹا، دال، چینی، چاول اور دیگر اشیا پر بجٹ میں ریلیف دیاجائے، ملک کے اداروں کو مضبوط بنانے کیلیے خطیر رقم مختص کی جائے، حکومت کی ذمے داری ہے کہ وہ ترقی کیلیے غیر پیداواری اخراجات کم کرکے ملک میں پیداوار کے ذرائع بڑھائے، وہ مرکز اہلسنت پرتاجروں کے وفد سے گفتگو کررہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں