حکومت کراچی کو دہشتگردی سے نجات دلائے لیاقت بلوچ

تاج حیدر، نادر لغاری، اسد اللہ بھٹو ودیگر کا آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب


Staff Reporter June 12, 2013
تاج حیدر، نادر لغاری، اسد اللہ بھٹو ودیگر کا آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب۔ فوٹو: پی پی آئی/فائل

جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام کو دہشت گردی سے نجات دلانا حکومت کی ذمے داری ہے۔

کراچی کے عوام کو ان کا حق ملنا چاہیے، الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ کی طرح آئینی طور پر آزاد اور خود مختار بنایا جائے، سندھ کے موجودہ گورنر کو ہٹایا جائے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ادارہ نورحق میں جماعت اسلامی کے تحت''جعلی انتخابی مینڈیٹ اورکراچی کا امن'' کے موضوع پر ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا، کانفرنس سے پیپلزپارٹی کے تاج حیدر، تحریک انصاف کے نادر لغاری، جماعت اسلامی کے اسد اللہ بھٹو، برجیس احمد، جمعیت علمائے پاکستان کے مستقیم نورانی، سنی تحریک کے مطلوب اعوان، عوامی مسلم لیگ کے محفوظ یارخان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔



کانفرنس کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا، لیاقت بلوچ نے کہا کہ مرکز میں (ن) لیگ اور سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت کو سنجیدگی کے ساتھ سندھ کراچی میں امن کیلیے کام کرنا چاہیے، تاج حیدر نے کہا کہ کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف تمام جماعتوں کو متحد ہونا چاہیے تھا، ہماری کچھ مجبوریاں ہیں کیونکہ ہم ملک اور جمہوریت کو آگے لے کرجانا چاہتے ہیں، اسد اللہ بھٹو نے کہاکہ کراچی کے عوام کو ان کا حق دلانے اوردوبارہ انتخابات کرانے کیلیے ہر فورم پر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں