ضمنی انتخابات؛ سب سے کم ٹرن آوٴٹ کراچی اورسب سے زیادہ فیصل آباد میں رہا

ویب ڈیسک  پير 15 اکتوبر 2018

قومی اسمبلی کی 11 نشستوں میں سے پی ٹی آئی اور(ن) لیگ نے 4،4 نشستیں حاصل کیں: فوٹو: فائل

قومی اسمبلی کی 11 نشستوں میں سے پی ٹی آئی اور(ن) لیگ نے 4،4 نشستیں حاصل کیں: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: ضمنی انتخابات میں سب سے کم ٹرن آوٴٹ کراچی جب کہ  سب سے زیادہ فیصل آباد میں رہا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخابات میں ووٹرز ٹرن آوٴٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں جس کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقوں میں ووٹرز ٹرن آؤٹ 28.31 اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ووٹرز ٹرن آؤٹ 35.71 فیصد رہا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق لاہورکے صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ووٹرز ٹرن آوٴٹ 45 فیصد سے زائد رہا ، سب سے زیادہ ٹرن آوٴٹ 52.32 فیصد فیصل آباد کے حلقہ پی پی 103 جب کہ سب سے کم ٹرن آوٴٹ کراچی کے حلقہ این اے 243 میں رہا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: قومی اسمبلی؛ ن لیگ 4، پی ٹی آئی 4، ق لیگ 2، ایم ایم اے 1 نشست پر کامیاب

واضح رہے کہ قومی وصوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات کے غیرحتمی وغیرسرکاری نتائج مطابق قومی اسمبلی کی 11 نشستوں میں سے پی ٹی آئی اور(ن) لیگ نے چارچار، ق لیگ نے دواورایم ایم اے نے ایک نشست حاصل کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔