فرانس میں سیلاب سے 13 افراد ہلاک؛ متعدد زخمی

ویب ڈیسک  منگل 16 اکتوبر 2018
7 ہیلی کاپٹروں اور700 ایمرجنسی سروسزکارکن ریسکیوسروس میں حصہ لے رہے ہیں۔: فوٹو: فائل

7 ہیلی کاپٹروں اور700 ایمرجنسی سروسزکارکن ریسکیوسروس میں حصہ لے رہے ہیں۔: فوٹو: فائل

پیرس: فرانس کے شمالی حصے ٹریب میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے 13 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کے شمالی علاقے ٹریب میں سیلاب کے باعث 13 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں محض چند گھنٹوں کے دوران اتنی بارش ہوئی جو عام طورپر3 ماہ سے زائد عرصے میں ہوتی ہے اورصورتحال کے پیش نظران علاقوں میں تمام اسکول اورادارے بند کردیے گئے ہیں۔

موسم کی نگرانی کرنے والے ادارے کے مطابق ایسا سیلاب 127 سال قبل 1891 میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔ فرانس کے وزیراعظم اڈورفلپ کے مطابق 7 ہیلی کاپٹراور700 ایمرجنسی سروسزکارکن ریسکیوسروس میں حصہ لے رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔