سعودی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکرتباہ، عملے کے تمام افراد ہلاک

ویب ڈیسک  منگل 16 اکتوبر 2018
تربیتی طیارہ ٹریننگ مشن کے دوران گرکرتباہ ہوا، سعودی وزارت دفاع - فوٹو: فائل

تربیتی طیارہ ٹریننگ مشن کے دوران گرکرتباہ ہوا، سعودی وزارت دفاع - فوٹو: فائل

ریاض: سعودی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں عملے کے تمام افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے شمال مغربی علاقے میں سعودی فوج کا تربیتی طیارہ ٹریننگ مشن کے دوران گرکرتباہ ہوگیا۔

سعودی وزارت دفاع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں طیارے میں موجود عملے کے تمام افراد ہلاک ہوگئے جب کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔