امریکا نے ایران پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کردیں

ویب ڈیسک  منگل 16 اکتوبر 2018
ایرانی فوج کو ساز و سامان فراہم کرنے والی کمپنیوں کو  پابندی کے شکنجے میں جکڑا گیا ہے (فوٹو: فائل)

ایرانی فوج کو ساز و سامان فراہم کرنے والی کمپنیوں کو پابندی کے شکنجے میں جکڑا گیا ہے (فوٹو: فائل)

 واشنگٹن: امریکا نے ایران پر نئی اقتصادی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے ایرانی فوج کو ساز و سامان فراہم کرنے والی کمپنیوں کو بھی پابندی کے شکنجے میں جکڑ دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کی پیرا ملٹری فوج کو ساز و سامان کی خریداری میں مالی معاونت کرنے والے 4 بینکوں اور مختلف کمپنیوں پر مشتمل نیٹ ورک پر پابندی عائد کردی ہے۔

امریکا نے الزام عائد کیا کہ یہ پیرا ملٹری گروپس کم عمر لڑکوں کو جنگی تربیت دے کر انہیں شام سمیت دوسرے ممالک میں لڑائی کے لیے بھیجتے ہیں اور پورے معاملے میں آئل کمپنیاں اور دیگر ادارے ان کی مالی معاونت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا اس سے پہلے بھی ایران پر کئی بار اقتصادی پابندیاں عائد کرچکا ہے اور امریکا کی جانب سے ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ختم کیے جانے کے بعد دونوں ممالک میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔