انٹر کامرس پرائیویٹ کے امتحان میں طالبات نے جھنڈے گاڑ دیے

اسٹاف رپورٹر  بدھ 17 اکتوبر 2018
کامرس پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات میں 7202 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی اور 1447کامیاب قرار پائے۔ فوٹو : ایکسپریس

کامرس پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات میں 7202 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی اور 1447کامیاب قرار پائے۔ فوٹو : ایکسپریس

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سال دوم کامرس پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات 2018کے نتائج کا اعلان کردیا۔

چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر انعام احمد نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کامرس پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات 2018 میں تینوں پوزیشنزطالبات نے حاصل کیں،ان امتحانات میں نزہت فاطمہ بنت ریحان محمد رول نمبر 146760 نے 1100 میں سے 902 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ پہلی، عروسہ بنت محمد جاوید رول نمبر 147140 نے 843 نمبرز اے گریڈ لے کر دوسری اور مریم بنت مخدوم محمد اشرف رول نمبر 148202 نے 831 نمبرز اے گریڈ لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ناظم امتحانات عظیم احمد نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کامرس پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات میں 7202 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 6934 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جن میں سے 1447 امیدوارکامیاب قرار پائے ،کامیابی کا تناسب 20.87 فیصد رہا، کامیاب ہونے والے طلبامیں سے ایک امیدوار اے ون گریڈ، 32 اے ، 140 بی ، 446 سی ، 725 ڈی اور 103 ای گریڈ میں کامیاب قرار پائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔