بھارتی صنعتی پیداوار میں توقع سے کم صرف 2 فیصد اضافہ

2.4 فیصد اضافے کی امید تھی، مارچ میں 3.4 فیصد گروتھ ہوئی تھی، ایسوسی ایٹڈ چیمبرز مایوس


AFP June 13, 2013
حکومت سرمایہ کاری کو سپورٹ کرے، سی آئی آئی، شرح سود میں کٹوتی ممکن نہیں رہی، ماہرین فوٹو: اے ایف پی

بھارتی صنعتی پیداوار میں اپریل کے دوران توقعات سے کم صرف 2 فیصد سال بہ سال اضافہ ہوا۔

یاد رہے کہ مارکیٹس کو فیکٹری، کانوں اور یوٹیلٹیز کی پیداوار میں 2.4 فیصد اضافہ کا امکان ظاہر کیاتھا جبکہ مارچ میں صنعتی پیداوار میں 3.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ایسوسی ایٹڈ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری آف انڈیا نے صنعتی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا جبکہ کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) نے کہا کہ پائیدار بحالی کا کوئی اشارہ نہیں مل رہا، حکومت کو پراجیکٹ کلیئرنس میں تیزی اور انرجی قلت کے خاتمے کے ذریعے گروتھ کو فروغ دینے والی سرمایہ کاری کو ہنگامی بنیادوں پر سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔



ماہرین اقتصادیات کے مطابق صنعتی پیداوار میں حیران کن کمی اور صارف قیمتوں میں اچانک اضافہ کسی کے لیے بہتر نہیں، روپے کی قدر پر دباؤ اور تجارتی پوزیشن میں بہتری نہ آنے کے باعث مرکزی بینک کے 17 جون کے اجلاس میں شرح سود میں کٹوتی کا امکان بہت کم ہے، ریٹ کٹوتی کے نتیجے میں ڈالر کے مقابل روپے کی قدر میں مزید کمی آئے گی جس سے بڑھتے ہوئے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو پورا کرنا مزید مشکل ہو جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں