6کالجوں کے میدان ہاکی گراؤنڈ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

ان میدانوں میں آسٹرو ٹرف بچھائی اور فلڈ لائٹس لگائی جائیں گی


Staff Reporter June 13, 2013
گورنمنٹ کامرس کالج سے متصل کراچی کے ڈی جے سندھ گورنمنٹ سائنس کالج اور جناح گورنمنٹ سائنس کالج کے خالی پڑے کھیل کے میدانوں کوجلد ہاکی گراؤنڈ میں تبدیل کردیا جائے گا. فوٹو : شاہد علی / ایکسپریس

صوبائی محکمہ تعلیم نے کراچی کے2 کالجوں سمیت سندھ کے6 کالجوں کے میدانوں کو''ہاکی گراؤنڈ''میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اوراس حوالے سے سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہونے ڈائریکٹر جنرل کالجز پروفیسر ناصر انصارکی جانب سے بھجوائی گئی سمری منظورکرلی ہے۔

جس کے تحت گورنمنٹ کامرس کالج سے متصل کراچی کے ڈی جے سندھ گورنمنٹ سائنس کالج اور جناح گورنمنٹ سائنس کالج کے خالی پڑے کھیل کے میدانوں کوجلد ہاکی گراؤنڈ میں تبدیل کردیا جائے گا ان میدانوں میں آسٹرو ٹرف بچھائی اور فلڈ لائٹس لگائی جائیں گی دیگر4 سرکاری کالجوں میں گورنمنٹ ڈگری کالج لاڑکانہ، فزیکل ایجوکیشن کالج سکھر،گورنمنٹ ایس ایل کالج میرپورخاص اورگورنمنٹ ڈگری کالج اینڈ پوسٹ گریجویٹ سینٹر لطیف آباد حیدرآباد شامل ہیں صوبائی ایڈیشنل چیف سیکریٹری فضل اللہ پیچوہو کے مطابق منصوبے کامقصدکالجوںمیں زیرتعلیم نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا اور انھیں کھیلوں کی جانب راغب کرنا ہے۔



جس کے تحت سندھ کے 5 اضلاع کے سرکاری کالجوں میں ہاکی گراؤنڈ بنائے اوران میں خصوصی طور پر آسٹرو ٹرف بچھائی جائی گی اس سلسلے میں صوبائی محکمہ کھیل اور ہاکی فیڈریشن نے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے، فضل اللہ پیچوہوکا کہنا تھاکہ آئندہ مالی سال کیلیے محکمہ تعلیم کا ترقیاتی بجٹ 14 ارب روپے مختص کیا گیا ہے جس میں نئے منصوبوں میں سندھ کے تمام اضلاع میں بڑے ہال تعمیر کرکے یہاں امتحانی سینٹروں کا قیام، اولیول اورکمپری ہینسیو اسکولوں کی تعمیر سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں