نواب شاہ نہر میں 50 فٹ چوڑا شگاف زرعی اراضی زیر آب

اطلاع کے باوجود آبپاشی اہلکارنہیں پہنچے، رہائشیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت شگاف کو پر کیا


Nama Nigar June 14, 2013
محکمہ آبپاشی کے افسران کو بروقت اطلاع دی گئی مگر اس کے باوجود شگاف کی جگہ کوئی افسر نہیں پہنچا. فوٹو: اسرارالحق/ فائل

نواب شاہ کے قریب چینسر نہر میں 50 فٹ چوڑا شگاف، سیکڑوں ایکڑ زرعی زمین زیر آب آگئی۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز نواب شاہ کے قریب چینسر شاخ میں آرڈی ون کے مقام پر 50 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا،جس کے نتیجے میں 500 ایکڑ سے زائد زرعی زمین زیر آب آگئی۔



قریبی گوٹھوں کے مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت شگاف کو پُر کیا۔ محکمہ آبپاشی کے افسران کو بروقت اطلاع دی گئی مگر اس کے باوجود شگاف کی جگہ کوئی افسر نہیں پہنچا اور نہ ہی شگاف پر کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے۔

مقبول خبریں