فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں خسرہ سے مزید 2 بچے جاں بحق، تعداد 71 ہوگئی

ویب ڈیسک  جمعـء 14 جون 2013
 ایک جانب  خسرہ سے الائیڈ اسپتال میں  بچے مر رہے ہیں تو دوسری جانب اسپتال کے بچہ وارڈ کے ہیڈ پروفیسر ڈاکٹر اصغر بٹ بیرون ملک چھٹی پر چلے گئے ہیں فوٹو آن لائن

ایک جانب خسرہ سے الائیڈ اسپتال میں بچے مر رہے ہیں تو دوسری جانب اسپتال کے بچہ وارڈ کے ہیڈ پروفیسر ڈاکٹر اصغر بٹ بیرون ملک چھٹی پر چلے گئے ہیں فوٹو آن لائن

فیصل آباد: الائیڈ اسپتال میں خسرہ سے مزید 2 بچے جاں بحق  ہوگئے جس کے بعد جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 71 ہوگئی ۔

فصیل آباد کے الائیڈ اسپتال میں داخل 5 سالہ قیصر اور 9 ماہ کا صائم خسرہ کی وبا سے جاں بحق ہو گئےجس کے بعد شہر میں مرنے والے بچوں کی تعداد 71 ہو گئی ہے جبکہ زیادہ تر ہلاکتیں بھی الائیڈ اسپتال میں ہو رہی ہیں ، ایک جانب  خسرہ سے الائیڈ اسپتال میں  بچے مر رہے ہیں تو دوسری جانب اسپتال کے بچہ وارڈ کے ہیڈ پروفیسر ڈاکٹر اصغر بٹ بیرون ملک چھٹی پر چلے گئے ہیں۔

10 جون کو پنجاب حکومت کی جانب سے سے جاری کردہ  اعلامیے میں واضح طور پر کہا گیا تھا کہ کسی بھی ڈاکٹر کو بیرون ملک جانے کے لئے چھٹی نہیں ملے گی اور جس ڈاکٹر کو چھٹی ملی ہے وہ بھی منسوخ تصور کی جائے گی لیکن پھر بھی 11 جون کو ڈاکٹر اصغر بٹ کینیڈا چلے گئے، ذرائع کےمطابق انہوں نے 15جون تک کی چھٹی لی ہے جبکہ ان کے ٹکٹ پر واپسی کی تاریخ 26جون درج ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔