نوازشریف، مریم اور صفدر کے خلاف نیب اپیلیں سماعت کے لیے مقرر   

ویب ڈیسک  منگل 23 اکتوبر 2018
نیب اپیلوں کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کل کرے گا۔ فوٹو:فائل

نیب اپیلوں کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کل کرے گا۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف نیب اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردیں۔    

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف، صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف نیب اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردی ہیں، نیب اپیلوں کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کل کرے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نیب نے نوازشریف، مریم اور صفدر کی سزا معطلی کا فیصلہ چیلنج کردیا

قومی احتساب بیورو (نیب) نے گزشتہ روز سابق وزیراعظم نوازشریف، صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا معطلی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ  ہائی کورٹ نے مقدمے کے شواہد کا درست جائزہ نہیں لیا، ہائی کورٹ نے اپیل کے ساتھ سزا معطلی کی درخواستیں سننے کاحکم دیا تھا تاہم ہائیکورٹ نے اپنے ہی حکم نامہ کے برخلاف درخواستوں کی سماعت کی۔

واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت نے نواز شریف کو 10 سال، مریم نواز کو 7 اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی جب کہ حسین اور حسن نواز کو اشتہاری قرار دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔