سنی تحریک کابرمی مسلمانوں سے یکجہتی کیلیے ریلیاں نکالنے کااعلان

مسلم ممالک کے سفارتکار برما میں ظلم کا نوٹس کیوں نہیں لے رہے ، ثروت اعجاز قادری.


Staff Reporter June 16, 2013
مسلم ممالک کے سفارتکار برما میں ظلم کا نوٹس کیوں نہیں لے رہے ، ثروت اعجاز قادری. فوٹو: فائل

سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ برما میں مظلوم مسلمانوں کی نسل کشی کھلی بربریت ظلم اور انسانیت کا قتل ہے۔

قتل عام پرانسانی حقوق کے چیمپئن آج کیوں خاموش ہیں ، مذہبی انتہا پسندکی دہشت گردی امریکا یا اس کی لونڈی اقوام متحدہ کوکیوں نظر نہیں آتی، اقوام متحدہ اور اوآئی سی مسلم ممالک کے سربراہان کا فوری اجلاس بلاکر برما میں مسلمانوں کے بیہمانہ قتل پر آواز بلند کریں اور برما کے نہتے مظلوم مسلمانوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائیں،پاکستان سنی تحریک برما کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلیے ملک بھر میں ریلیاں اورسیمینار منعقد کرے گی ۔



ثروت اعجاز قادری نے کہاکہ برمی فوج کے ظالمانہ وحشیانہ طرز عمل مسلمان عورتوں کی عصمت دری،نسل کشی پر عالمی میڈیا باالخصوص مسلم ممالک کے میڈیاکی خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے، اقوام متحدہ، او آئی سی مسلم ممالک کے سفارتکار برما میں مسلمانوں کی نسل کشی ظلم و بربریت کانوٹس کیوں نہیں لے رہے،آج انسانیت کے ٹھیکیدار خاموش کیوں ہیں،عالم اسلام کے مسلمان برما میں مسلمانوں کی نسل کشی پر آواز بلند کریں،انھوں نے کہا کہ امریکا پاکستان میں تو ڈرون حملے جو کہ کھلی دہشت گردی ہے کررہاہے مگربرما کے بدھ مت دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہیں کررہا ہے۔

مقبول خبریں