گورنر سندھ کی موذی مرض میں مبتلا بچی کے علاج کی ہدایت

3 سالہ مہک کے علاج کیلیے ڈاؤیونیورسٹی میں خصوصی انتظامات کرلیے گئے


Staff Reporter June 18, 2013
3 سالہ مہک کے علاج کیلیے ڈاؤیونیورسٹی میں خصوصی انتظامات کرلیے گئے.فوٹو: فائل

لاہور: گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے اورنگی ٹاؤن کی رہائشی موذی مرض میں مبتلا3 سالہ بچی مہک فاطمہ کے مکمل علاج کیلیے ہدایت جاری کردی۔

بچی کے علاج کیلیے ڈاؤیونیورسٹی کے اوجھا کیمپسں میں خصوصی اقدامات کرلیے گئے ہیں، دریں اثنا پیرکی صبح مہک فاطمہ کے والدین نے گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ سے ملاقات کی، اس موقع پر گورنر سندھ نے مہک فاطمہ کے والدین کی مالی مدد کرتے ہوئے انھیں یقین دہانی کرائی کہ علاج کے تمام اخراجات حکومت ادا کرے گی، انھوں نے مہک فاطمہ کی جلد صحت یابی کیلیے دعا بھی کی۔



اس حوالے سے گورنر سندھ کی ہدایت پر ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس میں تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں جہاں بچی کے تمام ٹیسٹ کیے جائیں گے اور ماہر ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق سرجری عمل میں لائی جائے گی۔