سانحہ زیارت کیخلاف وکلا کا عدالتی بائیکاٹ سیاہ پر چم لہرائے گئے

بانی پاکستان کی رہائش گاہ کی تزئین و آرائش اوردہشت گردوں کوگرفتارکیاجائے، وکلا


Staff Reporter June 18, 2013
بانی پاکستان کی رہائش گاہ کی تزئین و آرائش اوردہشت گردوں کوگرفتارکیاجائے، وکلا. فوٹو: فائل

سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے بابائے قوم قائد اعظم محمدعلی جناح کی رہائش گاہ ،کوئٹہ میں طالبات کی بس اور بولان میڈیکل کمپلیکس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کی گرفتاری اور بانی پاکستان کی رہائش گاہ کی فوری تزئین و آرائش اور بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا جنرل باڈی اجلاس پیر کو صدر مصطفیٰ لاکھانی کی صدارت میں منعقد ہوا، دریں اثنا پیر کو سندھ بار کونسل کی اپیل پر وکلا نے قا ئد اعظم کی رہائش گاہ پر حملے اور کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعات کے خلاف سندھ ہائی کور ٹ اور کراچی کی ماتحت عدالتوں میں ہڑتال کی اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے تاہم سندھ ہائی کورٹ میں ججز نے چیمبرز میں اہم مقدمات کی سماعت کی،دوسری جانب وکلا نے کراچی اور ملیربار ایسوسی ایشن میں صبح ہی سے سیاہ پر چم لہرائے اور بار ایسوسی ایشنز نے کورٹ کے احاطہ تک احتجاجی ریلی نکالی۔



ریلی کے دوران وکلا نے قائد اعظم ریذیڈنسی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس واقعے میں ملوث عناصر کو جلد ازجلد بے نقاب کیا جائے ، عدالتی عملے کی حاضری معمول سے انتہائی کم رہی جبکہ شہر کی مختلف جیلوں سے قتل ،اقدام قتل ،پولیس مقابلہ اور ڈکیتی سمیت دیگر مقدمات میں قیدیوں پیشی کے لیے لایا گیا تاہم وکلابائیکاٹ کی وجہ سے قیدیوں کو آئندہ کی تاریخیں دیکر جیل بھیج دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں