ایرانی وزیرخارجہ کی پاکستانی ہم منصب سے ملاقات دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف وفد کے ہمراہ ایک روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد میں موجود ہیں۔


ویب ڈیسک October 31, 2018
ایرانی وزیرخارجہ وفد کے ہمراہ ایک روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد میں موجود ہیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف موجودہ حکومت کے مختصر عرصے میں دوسری بار سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کی جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹوئٹ کی گئی جس میں ایرانی وزیرخارجہ کی وفد کے ہمراہ پاکستان آمد کی اطلاع دی گئی، دورہ پاکستان میں ایرانی وزیرخارجہ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔



ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر نے ایرانی وزیرخارجہ کی پاکستانی ہم مںصب شاہ محمود قریشی سے ہونے والی ملاقات کی تصویر بھی ٹوئٹ کی جس میں کہا گیا کہ شاہ محمود قریشی نے دفتر خارجہ میں جواد ظریف کا استقبال کیا جب کہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔



ایرانی وزیر خارجہ وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ سیاسی وعسکری امور، علاقائی سیکیورٹی سمیت مختلف امور پر بات چیت کریں گے جب کہ ان کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں