ایم سی سی گوادر نے 22 کروڑ روپے کا اسمگل شدہ سامان پکڑلیا

جولائی سے مئی تک ضبط کیے گئے سامان میں گاڑیاں،موٹرسائیکلیں، ایرانی ڈیزل و دیگراشیاشامل.


Ehtisham Mufti June 19, 2013
گزشتہ ماہ 6 کارروائیوں میں 1 کروڑ 15 لاکھ کی اسمگل شدہ اشیا ضبط کی گئیں،ذرائع. فوٹو: فائل

ISLAMABAD: ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ گوادرنے رواں مالی سال کے دوران اسمگلنگ کے خلاف اپنی کریک ڈاؤن مہم کے نتیجے میں 22 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی مختلف اشیا بازیاب کرکے ضبط کیں جو گزشتہ مالی سال سے 244 فیصد زیادہ ہیں۔

محکمہ کسٹمز کے باخبر ذرائع نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ گودار کسٹمزکلکٹریٹ نے سال2012-13 کے ابتدائی11ماہ (جولائی تامئی2013) کے دوران 22 کروڑ2لاکھ 7ہزارروپے مالیت کی مختلف اسمگل شدہ اشیا ضبط کیں جن میں 6کروڑ7 لاکھ 81 ہزار روپے مالیت کی 79 گاڑیاں اور 285 موٹر سائیکلز، 2کروڑ 4 لاکھ 29 ہزارروپے مالیت کا 3 لاکھ 32 ہزار 707 لیٹر ایرانی ڈیزل، 4کروڑ55ہزارروپے مالیت کی منشیات، 30 لاکھ 88 ہزارروپے مالیت کی غیرملکی شراب کی بوتلیں، 8 کروڑ 5لاکھ54ہزارروپے مالیت کی متفرق اشیا اورلاکھوں روپے مالیت کے فیلکن (باز)شامل ہیں۔



ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ گوادرنے مئی 2013کے دوران پنجگور، اورماڑا، جیونی، پسنی اور گوادرمیں 6 مختلف چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران مجموعی طورپر1 کروڑ 15 لاکھ 16 ہزار 256 روپے مالیت کی اسمگل شدہ مختلف اشیا ضبط کیں جن میں 2 لاکھ 22 ہزار روپے مالیت کی 8موٹرسائیکل، 38لاکھ 49ہزارروپے مالیت کا 36400 لیٹر ایرانی ڈیزل، 38لاکھ روپے مالیت کا جنریٹر،20لاکھ مالیت کا ٹرک، 11 لاکھ 14 ہزار 656روپے مالیت کے پلاسٹک شیٹ رول، ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا پلاسٹک دانہ اور3لاکھ روپے سے زائد مالیت کے ایرانی ٹائلزشامل ہیں۔

مقبول خبریں