حج فارم جمع کرانیکی تاریخ میں توسیع کی درخواست پر نوٹس جاری

ٹارگٹ کلنگ سے متعلق ہائیکورٹ بار کی درخواست پر پولیس سے رپورٹ طلب، متحدہ دینی محاذ کے رہنما کی درخواست پر نوٹس


Staff Reporter June 19, 2013
ٹارگٹ کلنگ سے متعلق ہائیکورٹ بار کی درخواست پر پولیس سے رپورٹ طلب، متحدہ دینی محاذ کے رہنما کی درخواست پر نوٹس. فوٹو: فائل

ISLAMABAD: سندھ ہائیکورٹ میں حج فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع سے متعلق درخواست کی سماعت بدھ کو دوبارہ ہوگی۔

اس سے قبل پیر کو پرائیویٹ حج آرگنائزرز کے دعوے پر سندھ ہائیکورٹ نے حج فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ18جون میں ایک روز کی توسیع کرتے ہوئے وزارت مذہبی امور اور دیگر مدعا علیہان کو نوٹس جاری کیے تھے، انور طارق ایڈووکیٹ کے توسط سے حج آرگنائزرز کی جانب سے دائر دعوے میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ یہ افواہ عام ہے کہ سعودی عرب نے اس سال پوری دنیا کیلیے حج کوٹے میں 20فیصد کی کمی کردی تاہم سرکاری سطح پر درخواست گزاروں کو اسکی اطلاع نہیں دی گئی ہے، 15جون کو اچانک حج آرگنائزرز کو حکومت کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ وہ 18جون تک حج فارم جمع کرادیں جبکہ گزشتہ سالوں میں پرائیویٹ حج آرگنائزرز کو فارم جمع کرانے کے لیے ماہ شوال کا وقت بھی دیا جاتا رہا ہے، اس سال صرف چند دن کے نوٹس پر پرائیویٹ حج آرگنائزرز کے لیے یہ ایسا فیصلہ تھا۔



جس سے ان میں بے چینی کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے کیونکہ اتنی بڑی تعداد میں صرف 3دنوں میں حج فارم بھرنا انسانی طاقت سے باہر ہے، علاوہ ازیںسندھ ہائیکورٹ نے پولیس سے کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کی تفصیلی رپورٹ کرلی، عدالت نے محکمہ داخلہ،ڈی جی رینجرزاور آئی جی سندھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب داخل کرنے کی ہدایت کی، جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے منگل کو وکلا کی ٹارگٹ کلنگ اور امن وامان سے متعلق سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواست کی سماعت کی۔

درخواست میں صوبائی حکومت اور قانون نافذکرنے والے اداروں کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کراچی میں وکلا سمیت دیگر طبقات اور عام شہریوں کی جان و مال محفوظ نہیں،امن وامان کی مجموعی صورت حال انتہائی مخدوش ہے جبکہ 2007سے اب تک 40سے زائد وکلا کو قتل کیا جاچکا ہے، دریں اثنا سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں2رکنی بینچ نے پی ایس 128 کے 6پولنگ اسٹیشنوں پر ری پولنگ میں بے قاعدگیوں کے خلاف متحدہ دینی محاذ کے امیدوار مولانا اورنگزیب فاروقی کی درخواست پرالیکشن کمیشن،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر،ریٹرننگ افسر اور متحدہ قومی موومنٹ کے کامیاب امیدوار وقارحسین شاہ کو 11جولائی کیلیے نوٹس جاری کردیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں