بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو سخت اذیت

شہر میں رات کے اوقات میں بھی بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، شہری


Staff Reporter June 19, 2013
شہر میں رات کے اوقات میں بھی بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، شہری. فوٹو: فائل

شہر میں کے ای ایس سی کی جانب سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کو سخت اذیت کا سامنا ہے۔

شہریوں نے شکایت کی ہے کہ کے ای ایس سی کی جانب سے رات کے اوقات میں طویل لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے شہری راتیں جاگ کر گزار رہے ہیں اور انھیں سخت اذیت کا سامنا ہے شہر کے مختلف علاقوں لیاقت آباد، نارتھ کراچی، گلبرگ، گلبہار، سرجانی ٹائون، ایف سی ایریا ، کیماڑی ، شیرشاہ ، ماری پوری، اورنگی ٹائون، ملیر، گارڈن، لیاری، قائدآباد، کورنگی کراسنگ، لانڈھی، محمودآباد، آگرہ تاج کالونی، دہلی کالونی، گلشن اقبال، ڈالمیا، گلستان جوہر، پاک کالونی، جمشید روڈ، پی آئی بی کالونی، شیرپائو کالونی، گلشن حدید، کھوکھراپار، سعودآباد اور شاہ فیصل کالونی کے مکینوں نے شکایت کی ہے کہ کے ای ایس سی کی جانب سے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔



ناظم آباد تین نمبر کے مکینوں نے شکایت کی ہے کہ کے ای ایس سی کی جانب سے علاقے میں رات کی طویل لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے شہری راتیں جاگ کر گزا رہے ہیں، علاقے میں رات 12 بجے بجلی جاتی ہے اور صبح 5 بجے آتی ہے بعض اوقات صبح 7 بجے بجلی آتی ہے،منگل کو قائدآباد، ماڈل کالونی، شاہ فیصل کالونی، کھوکھراپار، سعودآباد اور ملیرسٹی کے علاقوں میں شیڈول کی لوڈشیڈنگ کے علاوہ بھی 3سے 4گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی گئی جس کی وجہ سے شدید گرمی اور حبس میں شہریوں کو سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑا مکینوں نے اپنا بیشتر وقت گھروں سے باہر گزارا، سائٹ، شیرشاہ، اورنگی اور قصبہ کالونی کے علاقوں میں بھی بجلی کا شدید بحران رہا،منگھوپیر کے مختلف گوٹھوں کے مکینوں نے منگل کو طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف علاقے میں شدید احتجاج کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ رات کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ فی الفور بند کی جائے بصورت دیگر علاقے کے مکین کے ای ایس سی کے دفاتر کا گھیرائو کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں