کراچیٹارگٹ کلنگ اور دیگر پرتشدد واقعات میں مزید 7 افراد جاں بحق

رینجرز اور پولیس نے کئی مقامات سے 50 سےزائد مشتبہ افراد کو حراست میں لےکراسلحہ، منشیات اور دیگر سامان قبضے میں لےلیا۔


ویب ڈیسک June 19, 2013
نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سی میں موٹرسائیکل سوار ملزموں نےاسکول پک اپ وین پرفائرنگ کردی جس کے نیتجے میں ڈرائیورمحمد عمران جاں بحق ہوگیا فوٹو: فائل

حکومتی دعوؤں کے باوجود شہر قائد میں ہر نئے دن کئی بے گناہوں کے لاشے اٹھنا معمول بن چکا ہے ، آج بھی مختلف پرتشدد واقعات کے نتیجے میں 7 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سرجانی کے علاقے خدا کی بستی سے عورت کی تشدد زدہ لاش ملی ہے،جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سی میں موٹر سائیکل سوار ملزموں نےاسکول پک اپ وین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈرائیورمحمد عمران جاں بحق ہوگیا۔ ابراہیم حیدری میں ڈکیتی کی نیت سے گھر میں گھسنے والے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو بھائی قیصر اور ناصر زخمی ہوگئے۔ ملزماں کی ہی فائرنگ سے ان کا اپنا ساتھی بھی زخمی ہوگیا جسے وہ چھوڑ کر فرار ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال پہنچایا جارہا تھا کہ قیصر نے راستے میں دم توڑ دیا۔

نیشنل ہائی وے منزل پمپ کے قریب ملزم عظیم نے بیوی کے رشتے دار 24 سالہ راجہ پرویز کو گولی مارکر قتل کردیا ، مقتول اپنی کزن کو پکنک پر ٹھٹہ لےکر جارہا تھا۔ بھینس کالونی جونا مارکیٹ اور مچھر کالونی سے 3 افراد کی لاشیں ملیں جنہیں تشدد کے بعد قتل کیا گیا۔

دوسری جانب کراچی میں چھاپوں اورگرفتاریوں کاسلسلہ جاری ہے، رینجرز اور پولیس نے کئی مقامات پر چھاپے مار کر 50 سےزائد مشتبہ افراد کو حراست میں لےکراسلحہ، منشیات اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان مختلف قسم کے جرائم میں مطلوب ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں