جعلی بھرتیوں میں ملوث افسران ہٹائے جائیںتعلیم بچاؤکمیٹی

سیکریٹری تعلیم کی جانب سے خلاف ضابطہ بھرتیوں کی تحقیقات کاخیرمقدم.


Staff Reporter June 20, 2013
سیکریٹری تعلیم کی جانب سے خلاف ضابطہ بھرتیوں کی تحقیقات کاخیرمقدم. فوٹو: فائل

PESHAWAR: تعلیم بچاؤایکشن کمیٹی نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہوکی جانب سے محکمہ تعلیم میں9 ہزاربھرتیوں کوخلاف ضابطہ قراردینے اوربھرتی کے خلاف ذمے دارافسران پرکرمنل مقدمات قائم کرنے کی تحقیقاتی رپورٹ کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں تحقیقاتی رپورٹ میں نام سامنے آنے والے افسران کوفوری عہدوں سے ہٹایا جائے۔

تعلیم بچاؤایکشن کمیٹی نے ان جعلی بھرتیوں کے خلاف عدالت میں ایک پٹیشن بھی دائر کی تھی کیونکہ گریڈ ون سے 15کی اسامیاں مقامی ہوتی ہیں جبکہ محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران نے رشوت لے کر ان اسامیوں پر دوسرے اضلاع کے لوگوں کوتقرریاں دیں، اپنے جاری کردہ بیان میں تعلیم بچاؤایکشن کمیٹی کے کنوینرانیس الرحمٰن اورجنرل سیکریٹری عبدالرحمٰن نے مزیدکہا کہ ان سفارشات پر اسی وقت عمل درآمد ہو سکے گا۔



جب محکمہ تعلیم سے کچھ دوسرے افسران مثلاً شمس الدین دل، عطا اللہ بھٹو، عبدالجبارڈایو، لیاقت سولنگی، مشرف، ممتازشیخ، بشیرعباسی اور اس بدعنوانی میں شامل اے ڈی اوزکوان کے عہدوں سے ہٹا کر انھیں رکاوٹ بننے سے روکا جائے، اس کے علاوہ ان جعلی تقرریوں میں کچھ اساتذہ تنظیمیں بھی شامل ہیں ان کابھی محاسبہ کیاجائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں