چین میں ہیروں سے مزین 43 لاکھ ڈالر مالیت کے جوتوں کی نمائش

ویب ڈیسک  اتوار 4 نومبر 2018
قیمتی ہیروں سے جڑے جوتے کی جوڑی کی مالیت 4.35 ملین ڈالر ہے۔ فوٹو : سی جی ٹی این

قیمتی ہیروں سے جڑے جوتے کی جوڑی کی مالیت 4.35 ملین ڈالر ہے۔ فوٹو : سی جی ٹی این

شنگھائی: چین کے شنگھائی ایکسپو میں قیمتی ہیروں سے مزین جوتے نمائش کے لیے پیش کردیے گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں جاری ’شنگھائی انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو‘ میں 10 ہزار چھوٹے چھوٹے قیمتی ہیروں سے مزین جوتے نمائش کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔

نمائش کے بعد یہ جوتے پوری دنیا کی سیر کرتے ہوئے واپس چین آئیں گے اور اس دوران دنیا کے مختلف ممالک میں تجارتی نمائشوں میں اس انوکھے اور منفرد جوتے کی نمائش کی جائے گی۔

چینی کمپنی نے یہ جوتے تقریباً 4.35 ملین ڈالر کی خطیر رقم سے خصوصی طور پر شنگھائی ایکسپو کے لیے تیار کیے ہیں اور اسی نسبت جوتے کو ’چُن کین‘ یعنی موسم بہار کی چمک کا نام دیا گیا ہے۔

چینی کمپنی کا کہنا ہے کہ جوتوں کی اس جوڑی کے لیے قیمتی ہیروں کو منتخب کیا گیا ہے اور یہ اب تک دنیا کی واحد جوتوں کی جوڑی ہوگی جسے مکمل طور پر خوبصورت ہیروں نے ڈھانپ رکھا ہے۔

واضح رہے کہ چین کے سب سے بڑے صنعتی مرکز شنگھائی میں انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو جاری ہے جس میں دنیا بھر سے معروف کمپنیاں اپنی پروڈکٹس پیش کررہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔