استانی کے عشق میں مبتلا35سالہ شخص نفسیاتی مریض بن گیا

استانی کی شادی پر دلبرداشتہ مزمل ہوش کھو بیٹھا،علاج سے بھی کوئی فائدہ نہ ہوا


Staff Reporter June 21, 2013
چیئرمین سہارا اولڈ ایج ہوم اکبر علی رانا / نفسیاتی مریض مزمل احمد گانا سنارہا ہے ۔ فوٹو : ایکسپریس

لاہور: 35 سالہ مزمل احمد خان ایف اے کیِ تعلیم کے دوران ٹیچرسے عشق کر بیٹھا،استانی کی شادی ہونے پرغم میں وہ نفسیاتی مریض بن کرسہارا اولڈ ایج ہوم میں زندگی بسرکررہا ہے۔

ایکسپریس کے نمائندے نے سہارا اولڈ ایج ہوم کا سروے کیا تو اس دوران مزمل احمد خان کی احمقانہ محبت کی کہانی نمایاں ہوئی، 35سالہ مزمل کی تعلیم ایف اے ہے،گھر کے قریب ٹیوشن پڑھانے والی استانی سے اسے محبت ہوگئی،اس نے استانی سے محبت کا اظہار بھی کیا لیکن ٹیچر نے اس کی محبت کا مثبت جواب نہ دیا ،کچھ عرصے بعد ٹیچر کی شادی ہوگئی، یکطرفہ محبت میں ناکامی کے غم میں وہ حواس کھو بیٹھا ، مزمل کی والدہ نے غربت کے باوجود جس قدر ممکن ہوا بیٹے کا علاج ومعالجہ کرایا ۔



لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا ، لڑکے کا صرف ایک بڑا بھا ئی ہے جو ملازمت کرکے گھروالوں کی کفالت کررہا ہے جب مالی وسائل نے لڑکے کے گھر والوں کو لڑکے کے مزید علاج سے معذور کردیا تب لڑکے کی والدہ نے بیٹے کو اولڈ ایج ہوم میں منتقل کردیا ، مزمل کاکہنا ہے کہ میں انڈیا کے پروگرام بگ باس میں کام کرنے والی ڈولی سے شادی کروں گا ،100لاکھ حق مہر دوں گا اور لاکھوں روپے مہینے کا خرچہ بھی دوں گا اور اس نے ایک شادی کا گانا بھی سنایا ''کب تک کنوا رہ بیٹھوں جیسا بھی چلتا ہے چکر چلاؤ ،ماں میری شادی کرا ؤ'' ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں