محکمہ تعلیم ملازمین کے تبادلوں اور تقرریوں پر پابندی لگادی گئی

نثار کھوڑو نے وزارت تعلیم کا چارج سنبھال لیا، پابندی تاحکم ثانی برقرار رہے گی


Staff Reporter June 21, 2013
ڈائریکٹراسکولز وکالجز اور ڈی اوزسمیت دیگرافسران کااجلاس پیرکو طلب کرلیا گیا فوٹو: فائل

سینئرصوبائی وزیرتعلیم نثار احمد کھوڑونے وزارت کاقلمدان سونپے جانے کے فوری بعد محکمے میں گریڈ ایک سے 18تک کے افسران وملازمین کی تقرریوں وتبادلوں پرپابندی عائد کردی ہے۔

تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی تاحکم ثانی لگائی گئی ہے، علاوہ ازیں سینئرصوبائی وزیرتعلیم نثاراحمد کھوڑونے وزارت کاقلمدان سونپے جانے کے بعد تمام ڈائریکٹراسکولزوکالجزاورڈی اووزسمیت دیگرافسران کااجلاس پیرکونیوسندھ سیکریٹریٹ میں دوپہر3بجے طلب کرلیاہے، صوبائی وزیرتعلیم نے تمام متعلقہ افسران کوہدایت کی ہے کہ وہ وقت پر اجلاس میں اپنی شرکت کویقینی بنائیں، اجلاس میں محکمے کے افسران وزیرتعلیم کومحکمے سے متعلق بریفنگ دیں گے۔



سینئروزیرتعلیم نثاراحمد کھوڑونے کہاہے کہ سندھ میں تعلیم کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جائیں گے اورمعیارتعلیم بہتربناناان کی پہلی ترجیح ہوگی، سندھ میں بند سرکاری اسکولوں کوفوری طورپرکھلواکرتعلیمی اداروں میں اساتذہ کی حاضری کویقینی بنایاجائے گا،گھوسٹ اساتذہ کوبرداشت نہیں کیاجائے گا،انھوں نے امیدظاہرکی کہ اساتذہ تنظیمیں سندھ میں تعلیم کی بہتری اورترقی کے لیے تعاون کریں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں