آسٹریلیا میں شرط لگا کر گھونگھا کھانے والا نوجوان ہلاک

ویب ڈیسک  منگل 6 نومبر 2018
نوجوان گھونگھا کھانے کے 24 گھنٹے کے اندر کوما میں چلا گیا اور ایک سال تک کوما میں رہا (فوٹو : فائل)

نوجوان گھونگھا کھانے کے 24 گھنٹے کے اندر کوما میں چلا گیا اور ایک سال تک کوما میں رہا (فوٹو : فائل)

سڈنی: آسٹریلیا میں دوستوں سے شرط لگا کر گھونگھا کھانے والا طالب علم ایک سال کوما میں رہنے کے بعد چل بسا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے نوجوان طالب علم نے اپنے ہم جماعتوں کے ساتھ گھونگھے کی ایک قسم Slug ( جس کے جسم پرخول نہیں ہوتا) کو شرط لگا کر کھا لیا۔

گھونگھا کھانے کے بعد طالب علم کو کمزوری محسوس ہونے لگی، والدین نے اس کیفیت کو خطرناک نہ سمجھتے ہوئے نظر انداز کردیا تاہم 24 گھنٹوں کے دوران طالب علم کوما میں چلا گیا اور ایک سال کوما میں رہنے کے بعد والدین کو سوگوار چھوڑ گیا۔

معالجین نے نوجوان کے کوما میں جانے کی وجہ Rat Lungworm مرض کو قرار دیا۔ یہ بیماری ایسے گھونگھوں کے کاٹنے سے ہوتی ہے جو چوہوں کے جسم میں موجود ہوتے ہوئے انفیکشن زدہ ہوجاتے ہیں۔

معالجین کا کہنا ہے کہ ہر گھونگھا زہریلا نہیں ہوتا البتہ صرف Rat lungworm سے متاثرہ گھونگھے ہی جان لیوا ثابت ہوسکتے ہیں تاہم احتیاط اولین ترجیح ہونی چاہیے کیوں کہ اس مرض کی تشخیص مشکل اور علاج ناممکنات میں سے ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔