عدالت میں بیوی کے خلع لینے پر شوہر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

عدالت نے خاتون کی جانب سے دائر خلع کی درخواست منظور کرلی۔


Staff Reporter November 08, 2018
عدالت نے خاتون کی جانب سے دائر خلع کی درخواست منظور کرلی۔ فوٹو: فائل

عدالت میں بیوی کو منانے میں ناکام شوہر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔

سول اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کے روبرو خاتون شگفتہ کی خلع سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے دونوں میاں بیوی کو صلح کی مہلت دی مگر دونوں کے درمیان مقررہ وقت میں صلح کے حوالے سے پیش رفت نہیں ہوسکی تھی۔

عدالت نے خاتون کی جانب سے دائر خلع کی درخواست منظور کر لی جب کہ متین نامی نوجوان صدمہ برداشت نہیں کر سکا اورچل بسا۔