پٹرول مہنگا، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی بڑھ گئی

کچن بجٹ 3 گنا ہو گیا، محدود آمدن نے ضروری اشیاء خریدنا مشکل بنا دیا، خواتین


اقرا لیاقت September 17, 2026
فوٹو: فائل

لاہور:

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بڑھ گئی جس نے عوام کی مشکلات بڑھا دیں۔

لاہور میں سرکاری ریٹ لسٹ میں مختلف سبزیوں، پھلوں، چکن، انڈوں ودیگر اشیائے ضررویہ کے روزانہ نرخ جاری ہوتے ہیں۔ 

مارکیٹ میں خریداری کرنے والی خواتین نے بتایا کہ کچن کا بجٹ تین گنا بڑھ چکا، محدود آمدنی نے سبزیوں،چکن و دیگر ضروری اشیا کی خریداری مشکل بنا دی ہے۔

شہریوں کے مطابق سرکاری اور مارکیٹ میں قیمتوں میں فرق پریشانی کا باعث ہے،دکانداروں کے مطابق ٹرانسپورٹ اخراجات میں اضافہ فرق کی وجہ ہے۔