حکومت سندھ کا 9 نومبر کو دیوالی پر عام تعطیل کا اعلان

تمام سرکاری و خودمختار اداروں اور حکومت سندھ کے زیرانتظام اداروں اور مقامی کونسلز پر چھٹی کا اطلاق ہوگا


محمد سلیم جھنڈیر November 03, 2026
عام تعطیل فوٹو : فائل

حکومت سندھ نے دیوالی کے موقع پر 9 نومبر کو ہندو برادری کے لیے عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

حکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومت سندھ نے 9 نومبر کو دیوالی پر صرف ہندو برادری کے لیے چھٹی کا اعلان کیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ تمام سرکاری و خودمختار اداروں اور حکومت سندھ کے زیرانتظام اداروں اور مقامی کونسلز پر چھٹی کا اطلاق ہوگا۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت یوم اقبال کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کرچکی ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔