آل راؤنڈر محمد حفیظ نے پشاور زلمی کو خیرباد کہہ دیا

محمد حفیظ گزشتہ تینوں ایڈیشنز میں پشاور زلمی کی جانب سے ایکشن میں نظر آتے رہے ہیں


Abbas Raza November 08, 2018
محمد حفیظ گزشتہ تینوں ایڈیشنز میں پشاور زلمی کی جانب سے ایکشن میں نظر آتے رہے ہیں فوٹوفائل

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر کھلاڑی محمد حفیظ نے پشاور زلمی کو خیر باد کہہ دیا۔

آل راؤنڈر محمد حفیظ نے پشاور زلمی کو خیرباد کہنے کی اطلاع ٹوئٹر پر دیتے ہوئے ٹیم پشاور زلمی کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے ساتھ تین سالہ سفر بہت یادگار گزرا، آپ لوگوں کے ساتھ میں نے بہت اچھا وقت گزارا اور اب میں نے ٹیم کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی حفیظ نے پشاور زلمی کے سپورٹرز اورمداحوں کا بھی بے پناہ محبت اور پیار دینے کا شکریہ اداکیا اور پشاور زلمی کی ٹیم کے اچھے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔



واضح رہے کہ آل راؤنڈر محمد حفیظ پی ایس ایل فور میں کسی دوسری فرنچائز کی نمائندگی کریں گے،محمد حفیظ گزشتہ تینوں ایڈیشنز میں پشاور زلمی کی جانب سے ایکشن میں نظر آتے رہے ہیں۔

مقبول خبریں