بھارت میں بولر کے 360 ڈگری گھوم کر بولنگ کرنے پر بحث چھڑ گئی

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 9 نومبر 2018
آئندہ اس طرح کے ایکشن سے کی جانے والی گیند کو ڈیڈ بال قرار دیا جائے گا، امپائر۔ فوٹو: فائل

آئندہ اس طرح کے ایکشن سے کی جانے والی گیند کو ڈیڈ بال قرار دیا جائے گا، امپائر۔ فوٹو: فائل

 کولکتہ:  بھارت میں سی کے نائیڈو ٹرافی کے دوران مقامی بولر شیوا سنگھ کے 360 ڈگری گھوم کر بولنگ کرنے پر بحث چھڑ گئی۔

اتر پردیش کے لفٹ آرم اسپنر شیوا بنگال سے انڈر 23 میچ کے دوران گول گھومے اور پھر گیند کی جس پر فوراً امپائر ونود سیشان نے ڈیڈ بال کا سگنل دے دیا، جس پر بولر اور فیلڈر ان کے پاس جمع ہوگئے، تھوڑی دیر میچ رکا رہا جس پر سیشان نے ساتھی فیلڈ امپائر روی شنکر سے مشاورت کے بعد واضح کیا کہ آئندہ اس طرح کے ایکشن سے کی جانے والی گیند کو ڈیڈ بال قرار دیا جائے گا۔

دوسری جانب شیوا نے کہاکہ وہ اس سے قبل وجے ہزارے ٹرافی میں بھی ایسا کرچکے مگر تب کسی نے کچھ نہیں کہا تھا،بولنگ ایکشن میں کوئی خرابی نہیں ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔