شوکت عزیز صدیقی نے اپیل چیف جسٹس کے روبرو نہ لگانے کی درخواست دائر کر دی

چیف جسٹس نے مجھے جج کے عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی تھی، شوکت عزیز


Numainda Express November 11, 2018
چیف جسٹس نے مجھے جج کے عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی تھی، شوکت عزیز۔ فوٹو: فائل

سابق جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اپیل چیف جسٹس ثاقب نثار کے روبرو نہ لگانے کی درخواست دائر کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل چیف جسٹس ثاقب نثار کے روبرو نہ لگانے کی درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں کہا گیا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار سپریم جوڈیشل کونسل کے چیئرمین ہیں، رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل چیف جسٹس کے سامنے لگ سکتی ہے جبکہ چیف جسٹس نے مجھے جج کے عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی تھی، اس لیے انصاف کے تقاضوں کیلیے میری اپیل کو کسی دوسرے جج کے سامنے سماعت کیلیے لگایا جائے۔

 

مقبول خبریں