سیاسی قوتوں اورپوری قوم کو مل کر ملک کو بحرانوں سے نکالنا ہوگا شہبازشریف

گلگت بلتستان میں سیاحوں کے قتل کا واقعہ پاکستان کے امیج کو خراب کرنے کی سازش ہیں،شہباز شریف


ویب ڈیسک June 23, 2013
ملک کو مسائل کے چنگل سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہمار فرض ہے، شہباز شریف ۔ فوٹو: فائل

RAHIM YAR KHAN: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے گلگت بلتستان میں سیاحوں کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات پاکستان کے امیج کو خراب کرنے کی سازش ہیں۔


لاہور میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نےملاقات کی، اس موقع پر شہبازشریف نے گلگت میں غیر ملکی سیاحوں کےقتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی افسوسناک واقعہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات پاکستان کے امیج کو خراب کرنے کی سازش ہے،ملک جن سنگین مسائل سے دوچار ہے تمام سیاسی قوتوں اور قوم کو مل کر اسے بحران سے نکالنے کی کوشش کرنا ہوگی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کو عوامی خدمت کا تاریخی مینڈیٹ ملا ہے، ملک کو مسائل کے چنگل سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہمار فرض ہے،(ن)لیگ کی حکومت آئندہ پانچ سال میں عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں