شعیب ملک کا ٹی ٹین لیگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

عباس رضا  پير 12 نومبر 2018
اہلیہ چاہتی تھیں کہ میں مقابلوں کا حصہ بنوں لیکن میں اپنی بیگم اور بچے کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں، شعیب ملک ۔ فوٹو: فائل

اہلیہ چاہتی تھیں کہ میں مقابلوں کا حصہ بنوں لیکن میں اپنی بیگم اور بچے کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں، شعیب ملک ۔ فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے ٹی ٹین لیگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ بوجھل دل کے ساتھ یہ اعلان کر رہا ہوں کہ ٹی ٹین لیگ میں پنجابی لیجنڈز کی نمائندگی نہیں کر سکوں گا۔

شعیب ملک نے کہا کہ یہ ایک مشکل فیصلہ تھا، میری اہلیہ ثانیہ مرزا چاہتی تھیں کہ میں مقابلوں کا حصہ بنوں لیکن میں اپنی بیگم اور بچے کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں، امید ہے کہ پرستار میری صورت حال کو سمجھیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔