- نااہل حکومتیں پہلے بھی تھیں، آج بھی ہے:فیصل واوڈا
- ایران نے چابہار بندرگاہ کے ایک حصے کا انتظام 10 سال کیلئے بھارت کے حوالے کردیا
- مظفرآباد صورت حال بدستور کشیدہ، فائرنگ سے دو مظاہرین جاں بحق اور متعدد زخمی
- پاکستان اور امریکا کا ٹی ٹی پی اور داعش خراسان سے مشترکہ طور پر نمٹنے کا عزم
- سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی
- نئے قرض پروگرام کیلیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع
- آئین معطل یا ختم کرنے والا کوئی بھی شخص سنگین غداری کا مرتکب ہے، عمر ایوب
- آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا
- آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کا نوٹیفکیشن دیکھنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
- خواجہ آصف کا ایوب خان پر آرٹیکل 6 لگانے اور لاش پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ
- سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی ڈاکٹروں کیلئے خوشخبری
- پاک فوج کے شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں، آرمی چیف
- جامعہ کراچی میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کیلیے ’’دیوار یکجہتی‘‘ قائم
- نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کیلیے حکومت اور ٹیلی کام کمپنیاں میں گروپ بنانے پر اتفاق
- 40 فیصد کینسر کے کیسز کا تعلق موٹاپے سے ہوتا ہے، تحقیق
- سیکیورٹی خدشات، اڈیالہ جیل میں تین روز تک قیدیوں سے ملاقات پر پابندی
- سندھ میں گندم کی پیداوار 42 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد رہی، وزیر خوراک
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گر گئی
- برازیل میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 143 ہوگئیں
- ہوائی جہاز میں سامان رکھنے کی جگہ پر مسافر خاتون نے اپنا بستر لگا لیا
غزہ پر اسرائیلی بمباری سے مزید 3 فلسطینی شہید
غزہ: فلسطین کے علاقے غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مزید 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔
خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 3 فلسطینی شہید ہوگئے جس کے نتیجے میں دو روز میں شہدا کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔ صہیونی فوج نے 8 مختلف مقامات پر بمباری کی اور سرکاری املاک کو نشانہ بنایا جس سے الاقصیٰ ٹی وی چینل کی بلڈنگ سمیت کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ اسرائیلی بمباری کے بعد الاقصیٰ ٹی وی کی نشریات بھی بند ہوگئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے حماس رہنما سمیت 7 فلسطینی نوجوان شہید
فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے اسرائیل کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے راکٹ حملے کیے جس میں دو اسرائیلی ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے جن میں ایک فوجی بھی شامل ہے۔غزہ سے اسرائیلی علاقوں پر 80 مارٹر گولے اور 120 راکٹ فائر کیے گئے۔ ایک راکٹ جنوبی اسرائیل کے شہر عسقلان میں ایک گھر پر گرا جس سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔
غزہ کی حکمراں جماعت حماس نے اسرائیل پر مارٹر اور راکٹ حملوں کی ذمے داری قبول کرلی ہے۔ اسرائیل اور غزہ کے درمیان نیا تنازع 2014 کی جنگ کے بعد سے خونریز قرار دیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسرائیلی خفیہ اداروں نے غزہ میں آپریشن کرتے ہوئے حماس کے مقامی رہنما سمیت 7 فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔