پختونخوا اسمبلی سانحہ زیارت نانگاپربت کے خلاف قرارداد منظور نہ ہوسکی

اسمبلی اجلاس می ںآج سے مطالبات زرکی منظوری دی جائے گی۔


Staff Reporter June 24, 2013
اسمبلی اجلاس می ںآج سے مطالبات زرکی منظوری دی جائے گی۔،ذرائع فوٹو اے پی پی

خیبرپختونخوااسمبلی میںسانحہ زیارت ونانگاپربت کے خلاف قرارداد اسمبلی قواعدکے باعث منظور نہ ہوسکی جبکہ بجٹ پربحث چوتھے روزبھی جاری رہی ،صوبائی اسمبلی میں آج سے مطالبات زرکی منظوری کاسلسلہ شروع ہوگا۔

خیبرپختونخوااسمبلی میںمالی سال2013-14 کے بجٹ پر چوتھے روز بحث میں حصہ لیتے ہوئے مسلم لیگ(ن)کے ارباب اکبرحیات نے کہاکہ پشاورکے لیے بجٹ میں رقم انتہائی کم ہے۔ جے یوآئی کے ملک ریاض نے کہاکہ چشمہ رائٹ بینک کنال کو بنایا جائے تو صوبہ گندم اور دیگر اجناس میں خودکفیل ہوسکتا ہے۔ اے این پی کے سید جعفرشاہ نے کہاکہ گزشتہ حکومت کا توانائی کا 10سالہ پلان جاری رکھاجائے۔ یہ 80 فیصد ہماراپرانا ہی بجٹ ہے، اس حکومت نے چھکا مارنے کی کوشش کی لیکن بائونڈری پر کیچ ہوگئی۔ جماعت اسلامی کے محمدعلی نے کہاکہ بجٹ میں ہمیں کچھ نہ ملاتو اپنے حلقوں میں کیا لے کر جائیںگے۔ جماعت اسلامی کے مظفرسید نے کہاکہ وزراکو ہمارے ساتھ ایسا رویہ نہیں اپناناچاہیے جیسے وہ سب کچھ ہوں اور ہم کچھ نہیں۔

ہم بھی عوام کے نمائندے ہیں۔ پی ٹی آئی کی فوزیہ بی بی نے کہاکہ اس صوبے میں 11مئی کوتبدیلی آچکی ہے۔ اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی کی رکن نگہت اورکزئی نے اتوارکو صوبائی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر کہاکہ بانی پاکستان کی آخری رہائش گاہ پر حملے اور گلگت وبلتستان واقعات کے خلاف مذمتی قرارداد منظورکرنی چاہیے۔ وزیرقانون اسراراللہ گنڈاپور نے کہاکہ قواعدوضوابط کے مطابق کوئی بھی قرارداد تبھی پاس کی جاسکتی ہے کہ جب دیگر بزنس نہ ہو اور ابھی بزنس رہتاہے۔ ادھراپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے بعد اسپیکر اسدقیصر اتوارکو رخصت سے واپس آگئے اور انھوںنے اسمبلی اجلاس کی صدارت کی۔ اسمبلی اجلاس می ںآج سے مطالبات زرکی منظوری دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں