ساہیوال میں سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی،3 دہشت گرد گرفتار

ویب ڈیسک  بدھ 14 نومبر 2018
دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے،سی ٹی ڈی ذرائع۔ فوٹو: فائل

دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے،سی ٹی ڈی ذرائع۔ فوٹو: فائل

ساہیوال: سی ٹی ڈی نے ساہیوال میں کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو  گرفتار کرلیا۔     

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ساہیوال میں کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو  گرفتار کرلیا، سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو 9 ایل ملتان روڈ پر موٹر سائیکل کی تلاشی کے دوران گرفتار کیا گیا جب کہ دہشت گردوں کے قبضے سے ڈیٹو نیٹر، بارودی مواد، پسٹل اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت محمدعباس عرف حمزہ، سعیداللہ خان، موسیٰ خان عرف روحانی کے نام سے ہوئی ہے اور ان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، دہشت گرد بم دھماکے سے کسی شخصیت کو ٹارگٹ بناناچاہتے تھے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔