ٹھٹھہ میں چینی انجینئرز کو دھمکیاں آئی جی سندھ متحرک

سفارت خانوں سے رابطے اورغیرملکی انجینئرزکی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت


Staff Reporter June 25, 2013
سفارت خانوں سے رابطے اورغیرملکی انجینئرزکی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت فوٹو: فائل

JEREZ: آئی جی سندھ نے ٹھٹھہ میں چینی انجینئرز کو ملنے والی مبینہ دھمکیوں کا نوٹس لے لیا۔

سینٹرل پولیس آفس سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ انسپکٹر جنرل سندھ پولیس شاہد ندیم بلوچ نے ٹھٹھہ میں چینی انجینئر کو ملنے والی مبینہ دھمکیوں کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سندھ سے رپورٹس کے تناظر میں تفصیلات طلب کرنے کے ساتھ ساتھ صوبے بھر میں مختلف پروجیکٹس پر کام کرنے والے دیگر ملکی افراد کی سیکیورٹی کے حوالے سے پولیس رینج اور ڈسٹرکٹس کے لحاظ سے اختیار کردہ اقدامات پر مشتمل رپورٹ بھی طلب کر لی۔



انھوں نے ہدایت جاری کی ہیں کہ سندھ میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے غیر ملکی انجینئرز کے رہائشی مقامات ،سفری روٹس اور کام کرنے والے مقامات پر فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے ، انھوں نے پولیس کو فارنرز سیکیورٹی سیل کو حقیقی معنوں میں فعال اور متحرک کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں قائم سفارت خانوں سے مربوط رابطوں میں رہتے ہوئے دیگرممالک کے شہریوں،انجینئرز ، ماہرین کی سیکیورٹی کیلیے خاطر خواہ اقدامات اقدامات اٹھائے جائیں اور با الخصوص شاپنگ سینٹرز، فاسٹ فوڈ سینٹرز ساحل سمندر یا دیگر تفریحی مقامات پر ان کی آمدو رفت کے حوالے سے متعلقہ تھانوں کو آگاہ رکھا جائے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں